• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرتارپور میں بھارتی یاتریوں کی تعداد بڑھانے کیلئے حکومت پاکستان جشن بہاراں اور بسنت منائے گی، بھارتی میڈیا

لاہور (خالد محمود خالد) کرتارپور کے گوردوارہ دربار صاحب میں بھارت کی طرف سے یاتریوں کی تعداد میں کمی کے پیش نظر پاکستانی حکومت نے موسم بہار کی آمد کے موقع پر جشن بہاراں اور بسنت منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کرتارپور پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بریگیڈئر محمد لطیف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ بھارتی یاتریوں کو کرتار پور آنے کی ترغیب دینے کے لئے جشن بہاراں منائیں گے۔ انہوں نے راہداری کے دوبارہ کھلنے کے بعد کرتارپور صاحب آنے والے بھارتی یاتریوں کی تعداد میں نمایاں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فروری میں کرتار پور کوریڈور پر بہار کا تہوار، مسلمانوں، سکھوں اور ہندوؤں کے ذریعہ منایا جاتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید