• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر 24 افراد کورونا کا شکار

ضلع اپرکوہستان میں جاری داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے 5 چائینیز انجنئیرز اور 16 کنسلٹنٹس سمیت عملے کے 24 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پراجیکٹ میں شامل تمام آفیسرز اور عملے کے کورونا ٹیسٹس کا سلسلہ جاری ہے اس دوران 5 چائینیز انجینئرز، 16 کنسلٹنٹس کے ساتھ پاکستانی عملے کے 3 افراد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

تمام متاثرہ افراد کو انکی رہائش گاہوں میں قرنطینہ کردیا گیا ہے جبکہ تمام دفاتر میں بھی اسپرے کرکے انہیں ڈس انفیکٹ کردیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید