• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ مقابلوں میں زخمی سمیت 2ملزمان گرفتار، اسلحہ، موٹرسائیکل برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سی ٹی ڈی پولیس نے کورنگی ناصر جمپ کے قریب کارروائی کر کےقتل کی واردات میں مطلوب ملزم طالب حسین کو گرفتار کر لیا ، انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے 2019 میں جیک آباد میں قائم علی نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا ، ملزم پولیس پر فائرنگ کرنے میں بھی ملوث ہے ،کورنگی صنعتی ایرا پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق ملزم حسن افغانی اپنے ساتھی کے ساتھ موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں حسن افغانی زخمی ، ساتھی فرار ہوگیا،ملزم کے قبضے سےکورنگی سے چوری شدہ موٹر سائیکل، 2 پستول،3 موبائل فونز برآمد کرلیے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید