• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات دیگر جر ائم میں ملوث 15ملزم گرفتار، منشیات و اسلحہ برآمد

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) منشیا ت فروشی و دیگر جر ائم میں ملوث 15ملزمان کو گرفتار کرکے بھا ری مقدار میں منشیات اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمدکرلیاگیا ، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ۔ انسپکٹر جنرل محمد احسن یونس کی ہدایات پر اسلام آباد پولیس شہر اقتدار سے منشیات جیسے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پرعزم ہے اور اس سلسلہ میں ضلع بھر میں بدنام زمانہ منشیات وشراب ڈیلرز کے خلاف آپریشن جاری ہے، گزشتہ روزتھا نہ آ بپا رہ پولیس نے شراب فروشی میں ملوث ملزم شام انو رکو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 30لٹر شراب برآمد کرلی، بہا رہ کہو پولیس نے تین ملزمان مقصود مسیح ، دانش اور بشیر فیصل کو گرفتار کرکے48بو تلیں اور 20لیٹر شراب برآمد کرلی، رمنا پولیس نے ملزم محسن علی کو گرفتار کرکے 246گر ام چرس برآمد کرلی، کو رال پولیس نے ملزم سہیل خالق سے1140گر ام چرس جبکہ ملزم محمد جا وید سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، لو ہی بھیر پولیس نے شراب فروشی میں ملوث ملزم قاسم محمود کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 20بو تلیں شراب برآمد کرلی، رمنا پولیس نے ملزم سمندر خا ن کو گرفتار کرکے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، گو لڑ ہ پولیس نے بغیر اجازت پٹر ول فروخت کرنے پر ملزم محمد اویس کو گرفتار کرلیا، کر اچی کمپنی پولیس نے ملزم زوہیب اختر ستی کو گرفتار کرے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا ، انڈ سٹر یل ایر یا پویس نے ملزم محمد انو ر کو گرفتار کرکے ایک عدد آہنی مکہ اور چاقومعہ دیگر اشیا ء بر آمد کرلی، سبزی منڈی پولیس نے دو ملزمان جہا نگیر خان اور عامر خا ن کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دو پسٹل معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، شہزاد ٹا ئون پولیس نے ملزم اسد محمود کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ، آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ اسلام آباد پولیس منشیات وشراب فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرے گی، ایسے مکروہ اور گھناونے کاروبار میں ملوث عناصر کو کسی بھی صورت نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
اسلام آباد سے مزید