• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ٹی برآمدات 6 ماہ میں ایک ارب 30 کروڑ ڈالر سے متجاوز

اسلام آباد (ساجد چوہدری) آئی ٹی برآمدات میں مسلسل اضافے سے جولائی تا دسمبر برآمدات 35اعشاریہ 77فیصد بڑھنے سے ایک ارب 30 کروڑ 20 لاکھ ڈالرزتک پہنچ گئیں .

وزارت آئی ٹی کے مطابق گزشتہ سال کے اس عرصہ میں یہ برآمدات95 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز تھیں، اس طرح رواں مالی سال کے پہلے 6ماہ میں گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ کے مقابلے میں 28اعشاریہ 72فیصد اضافہ ہوا، صرف دسمبر کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات 25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہیں.

دسمبر 2020 میں آئی ٹی شعبے کی برآمدات 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھیں، نومبر کی نسبت دسمبر میں انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی برآمدات میں 3 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا ، چھ ماہ میں صرف آئی ٹی کی برآمدات 97 کروڑ 20لاکھ ڈالرز رہیں ۔

اہم خبریں سے مزید