• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روز ویلٹ ہوٹل کی قسمت کا فیصلہ کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی قائم

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی حکومت نے نیویارک میں قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل کی قسمت کا مستقل فیصلہ کرنے اور اس کے مالی اور انتظامی امور کی نگرانی کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی قائم کی ہے۔کمیٹی کے دیگر ارکان میں وفاقی سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری سول ایوی ایشن اور سیکرٹری قانون و انصاف شامل ہیں۔ حکومتی ہدایات کی روشنی میں کمیٹی کا واضح مینڈیٹ اور ٹی او آرز وضع کیے گئے ہیں۔

اس کمیٹی کو کرنے کے لیے صرف چار کام دیے گئے ہیں۔ان کاموں میں سب سے پہلے ہوٹل کے فرنیچر، فکسچرز اور دیگر ساز و سامان کو ٹھکانے لگانا شامل ہے۔ ہوٹل کی سابق مزدور یونین کے ساتھ پنشن اور ملازمتوں سے نکالے جانے کے معاملات کا حل نکالنا بھی کمیٹی کی ذمہ داریوں کا حصہ ہے۔

پی آئی اے انوسٹمنٹ لمیٹڈ کو کسی بھی لینڈ مارک فیصلے سے متعلق رہنمائی فراہم کرنا اور مجاز اتھارٹی کی جانب سے روز ویلٹ ہوٹل کی قسمت کا حتمی فیصلہ کیے جانے تک وقتا فوقتا ہوٹل کے مالی اور انتظامی امور کو دیکھنا کمیٹی کی ذمہ داری ہے۔

اہم خبریں سے مزید