• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوناکشی سنہا کا شادی سے متعلق سوال پر مداح کو دلچسپ جواب

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے مداح کی جانب سے شادی کے بارے میں سوال کرنے پر اسے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ ہر کسی کو تو کوویڈ 19 بھی ہو رہا ہے؟ کیا مجھے بھی یہ ہونا چاہیے؟۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سونا کشی نے مداحوں کیساتھ سوال جواب کا سیشن رکھا، جس میں مداحوں کی جانب سے ان سے دلچسپ سوال پوچھے گئے، جس کے جواب انہوں نے نہایت سکون کے ساتھ دیے۔ایک مداح نے ان سے سوال پوچھا کہ وہ اس وقت کیا کر رہی ہیں تو انہوں نے اس کے سامنے اپنے ٹی وی کی اسکرین کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلم دیکھ رہی ہیں۔ایک اور مداح نے سونا کشی سے سوال کیا کہ میڈم سب کی شادی ہو رہی ہے، آپ کی شادی کب ہوگی؟مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سوناکشی نے کہا کہ ہر کسی کو تو کوویڈ 19 بھی ہو رہا ہے؟ کیا مجھے بھی یہ ہونا چاہیے؟۔

دل لگی سے مزید