• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوشکا اور ویرات کی ایک بار پھر بیٹی کی تصویر وائرل نہ کرنیکی درخواست

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی معروف جوڑی انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے اپنی بیٹی وامیکا کی وائرل ہونے والی تصاویر پر اپنا ردعمل پیش کردیا ہے۔اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔انوشکا شرما کی جانب سے جاری پیغام میں لکھا گیا ہے کہ اسٹیڈیم میں ہمیں معلوم نہیں تھا کہ کیمرا ہماری جانب ہے اور اسی دوران وامیکا کی تصاویر بھی لی گئیں ہیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ اپنی بیٹی کی زندگی کے متعلق ہمارے خدشات آج بھی وہی ہیں جو کہ پہلے تھے اس لئے ہماری درخواست ہے کہ وامیکا کی تصاویر پوسٹ نہیں کی جائیں۔علاوہ ازیں کرکٹر ویرات کوہلی نے بھی اپنے بیان میں وامیکا کی وائرل تصاویر پر بات کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ایک بار اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی جانب سے اپنی بیٹی کی کھینچی جانے والی تصاویر پر پیغامات جاری کئے گئے تھے۔ ان پیغامات میں والدین نے اپنی بیٹی کی تصاویر وائرل نا کرنے کی درخواست کی تھی جس کا اصل مقصد اپنی بیٹی کو میڈیا سے دور رکھنا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ انوشکا شرما کو اپنی بیٹی وامیکا کے ساتھ اسٹیدیم میں دیکھا گیا تھا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی نظر آرہی ہیں۔

دل لگی سے مزید