• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حقیقی تبدیلی کیلئے پسے ہوئے طبقات کو متحرک کیا جائے، مقررین

لندن(پ ر ) ملکی معاشی ڈھانچے کو توڑ کر وسائل کی منصفانہ تقسیم کی بنیاد پر تشکیل نو کیے بغیر سماجی تبدیلی کے خواب ادھورے ہی رہیں گے۔ اشرافیہ اور بیوروکریسی کی طاقت سے اقتدار ۜمیں آنے والے حکمران عوام کو کھوکھلے نعروں سے بہلاتے ہیں۔حقیقی سماجی تبدیلی کے لیے تبدیلی برپا کرنے والی قوتوں، ملک کے پسے ہوئے طبقات، کسانوں، مزدوروں اور محنت کار عوام کو متحرک کرنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار عوامی ورکرز پارٹی نارتھ برطانیہ کے اجلاس سے محبوب الہی بٹ، محمد یونس، پرویز فتح، صغیر احمد، ذاکر حسین، شفیق الزمان، امتیاز علی گوہر، پرویز مسیح اور دیگرارکان نےخطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس کی صدارت نارتھ برطانیہ کے صدر محبوب الٰہی بٹ نے کی اور نظامت کے فرائض نارتھ برطانیہ کے سیکرٹری لالہ محمد یونس نے سرانجام دیئے ۔ اجلاس میں عوامی ورکرز پارٹی خیبر پختون خواہ کے صدر انجینئر حیدر زمان اخون ذادہ کے بیٹے جاوید زمان اور دیگر ترقی پسند کارکنوں کے انتقال پر دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔پاکستان کی موجودہ معاشی، سیاسی و سماجی صورتِ حال کا ذکر کرتے ہوئے مقررین نے کہا کے حکمران اشرافیہ نے عام شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ کبھی آٹا سکینڈل، کبھی شوگر کا بحران، کبھی کھاد غائب اور کبھی سیمنٹ کی ذخیرہ اندوزی۔ اِن سب سے اربوں کھربوں بنائے جا رہے ہیں اور حکمران انصاف اور کرپشن کے خاتمہ کے کھوکھلے بھاشن دے رہے ہیں اور اپنوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔ اجلاس میں مارچ میں پارٹی کی لاہور پاکستان میں ہونے والی مرکزی کانگریس کے حوالے سے پارٹی ڈاکومنٹ پر ایک ویبینار منعقد کر کے پارٹی سے باہر ترقی پسند دانشوروں اور سماجی کارکنوں کو اِس کا تنقیدی جائزہ لینے اور اپنے تجاویز مرتب کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا اور ارکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ ڈاکومنٹ کو پڑھ کے اپنے تجاویز پر مشتمل مضامین تیارکر لیں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کا برطانیہ سے ایک وفد مارچ میں لاہور میں منعقد ہونے والی مرکزی کانگریس میں شرکت کرے گا۔ اجلاس میں پریس کلب آف پاکستان یوکے کے زیر اہتمام یوم اقبال ؒ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا گیا اور پریس کلب کے زیر اہتمام ہونے والے ہیٹ کرائم سیمنار میں مکمل تعاون کا فیصلہ کیا گیا۔
یورپ سے سے مزید