• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام میر خلیل الرحمٰن کی برسی پرآج سیمینار ہو گا

لاہور ( پ ر ) جنگ گروپ کے بانی اور تحریک پاکستان میں صحافت کے ذریعے جدوجہد کرنے والے نامورصحافی میر خلیل الرحمٰن کی 30ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے ڈاکٹر نثار احمد رانا آڈیٹوریم میں میر خلیل الرحمان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔سیمینار میں سنیئرصحافی سہیل وڑائچ ، ڈاکٹر مجاہد منصوری ، ڈاکٹر شفیق جالندھری ، سجاد میر ، اوریا مقبول جان اور چیئرمین یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر عبدالمنان خرم خطاب کرینگے۔