• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صمصام بخاری کے بھائی کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس

لاہور(خبر نگار)وزیر جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب صمصام علی شاہ بخاری کے چھوٹے بھائی میر طیب علی شاہ بخاری کے انتقال پر ایصال ثواب کے لیے تعزیتی تقریب داتاؒ دربار لاہور میں ہوئی جس میں سادات و مشائخ کرمانوالہ، دینی و علمی حلقوں کی ممتاز شخصیات سمیت عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میر طیب علی شاہ بخاری ساری زندگی روحانی اقدار کے فروغ کے لیے سر گرم رہے۔ تقریب میں صمصام علی شاہ بخاری،میاں ابو بکر اورڈائریکٹر جنرل اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ،پیر سیّد شمس الدین،مفتی محمد اقبال چشتی،مفتی محمد رمضان سیالوی، سیّد وسیم الحسن شاہ ویگر دینی، علمی اور روحانی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
لاہور سے مزید