• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرمعیاری خوراک تیار کرنیوالوں کیخلاف ایکشن،1لاکھ 76ہزارجرمانہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا غیر معیاری خوراک تیار کرنے والوں کے خلاف ایکشن،سپر سٹور، سویٹس اینڈ بیکرز سمیت 134 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو1لاکھ 76ہزار روپے کے جرمانے جب کہ 109 فوڈ یونٹس کو وارننگ نوٹس جاری کیےگئے، تفصیلات کے مطابق ملتان میں بیکری کو خوراک کی تیاری میں ناقابل سراغ اجزاء کی ملاوٹ کرنے پر 10ہزار روپے ، ممنوعہ چائنہ سالٹ کی فروخت کرنے پرسپر سٹور کو 10ہزار روپے، خانیوال اور لودھراں میں 2بیکریز کو خوراک کی تیاری میں ٹوٹے انڈوں کا استعمال کرنے پر 20ہزار روپے کے جرمانے عائدکیے گئے،علاوہ ازیں لودھراں میں بیورجز یونٹ واٹر پلانٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند کر دی گئی۔
ملتان سے مزید