• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دسمبر کی تنخواہوں سے محروم سکول اساتذہ آج احتجاج کریں گے

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان کے اساتذہ دسمبر کی تنخواہوں سے محروم ہیں، متاثرہ اساتذہ کا کہنا ہے کہ محکمہ فنانس کی ایڈیشنل سیکرٹری نے تنخواہوں بارے بھیجی گئی فائل پر دستخط کرنے سے انکار کردیا، ان کا کہنا تھا کہ پہلے انکوائری ہوگی کہیں ڈبل تنخواہ تو ادا نہیں کی جارہی ہےجس پر اساتذہ نے آج نواں شہر چوک پر احتجاج کرنے کا اعلان کردیا ،متاثرہ اساتذہ کا کہنا ہے کہ ہمارے گھر کے چولہے بند ہوگئے مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے جب تک تنخواہیں نہیں ملیں گی احتجاج جاری رہے گا۔
ملتان سے مزید