• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
دیوار پر درجنوں کھونٹیاں لگی ہوئی تھیں۔
چھوٹی، بڑی، اسٹیل کی، لکڑی کی، آنکڑے والی، بغیر آنکڑے کی۔
میں نے گننے کی کوشش کی لیکن نہ گن پایا۔
کھونٹیوں پر طرح طرح کے کپڑے لٹکے ہوئے تھے۔
قمیص شلوار، کوٹ پینٹ، جینز ٹی شرٹ،
رنگ رنگ کی پھول دار ٹائیاں،
انور مسعود کی نظم والے کچھ دیسی، کچھ ولایتی بنیان،
ہر سائز کی خوش بو دار اور بد بو دار جرابیں۔
کھونٹیوں والی دیوار کے بیچوں بیچ ایک دروازہ بھی تھا۔
میں نے حیران ہوکر پوچھا،
’’یہ پُر اسرار دروازہ کہاں کھلتا ہے؟‘‘
واحد بڑبڑایا، ’’مقدس اسمبلی کے حمام میں۔‘‘
تازہ ترین