• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا اضلاع میں آگاہی سیشنز کا انعقاد

پشاور ( وقائع نگار ) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے صوبے کے مختلف اضلاع میں خوراک کے کاروبار سے وابستہ افراد کے لئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں فوڈ ہینڈلرز کو خوراک کی تیاری میں حفظان صحت کے اصولوں کے حوالے سے تربیت دی گئی۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق چارسدہ میں فش پوائنٹس، پولٹری، ڈیری شاپس، کباب ہوٹلز اور بیکریز میں کام کرنے والے افراد کے لئے فوڈ سیفٹی لیول ون ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا، فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے ایس او پیز، حفظان صحت کے اصولوں اور خوراک کا معیار بہتر بنانے کے حوالے سے تربیت دی گئی۔ تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفیکٹس تقسیم کئے گئے۔ چارسدہ میں فلور ملز ایسوسی ایشن اورملز مالکان کے ساتھ بھی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں فلور ملز ایسوسی ایشن کے صدر اور ملز مالکان نے شرکت کی۔ اگاہی سیشن میں شرکاء کو فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے ایس او پیز کے حوالے سے اگاہی دی گئی۔ فلور ملز مالکان نے فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا بھر پور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ معیاری و محفوظ خوراک کی فراہمی میں وہ اتھارٹی کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔ اسی طرح ضلع خیبر کے علاقے شاکس میں بھی ہوٹلز اور دکانوں میں کام کرنے والے افراد کے لئے اگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں متعلقہ افراد کو حفظان صحت کے اصولوں کے حوالے سے اگاہی دی گئی۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق لکی مروت میں بھی فوڈ ہینڈلرز کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، ٹریننگ کے دوران صفائی، اور معیاری محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے بنیادی معلومات فراہم کی گئی، شرکا ء نے خوراک کا معیار یقینی بنانے کے حوالے سے منعقدہ تربیتی ورکشاپ کو خوب سراہا اور کہا کہ انہیں ورکشاپ سے بہت کچھ نیا سیکھنے کا موقع ملا۔ ڈائریکٹرجنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے فیلڈ ٹیمز کو اگاہی و تربیتی سیشنز کے انعقاد پر سراہا اور کہا کہ صوبے میں خوراک کے معیار میں بہتری لانے کے لئے صوبہ گیر ایکشنز کے ساتھ اگاہی کی فراہمی بھی اتھارٹی کا ایک لازم جز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خوراک کے کاروبار سے وابستہ افراد کی تربیت سے مارکیٹ میں اشیاء خوردنوش کے معیار میں واضح بہتری ارہی ہے
پشاور سے مزید