• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن انتشار پھیلا کر اپنے منفی عزائم کی تکمیل چاہتی ہے، عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن انتشار پھیلا کر اپنے منفی عزائم کی تکمیل چاہتی ہے، اپوزیشن نے ہر موقع پر منفی سیاست کی، عوام میں بےنقاب ہوچکی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افسوس اپوزیشن ملکی مفادات کو بالائے طاق رکھ چکی ہے، اپوزیشن کا ایجنڈا پاکستان کے مفادات سے متصادم ہے۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کو 5 برس کا مینڈیٹ ملا ہے، حکومت مدت پوری کرے گی، سازشی عناصر پہلے کی طرح روتے رہیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی عوام عاقبت نا اندیش عناصر کے جھانسے میں نہیں آئیں گے، مسترد شدہ عناصر کے عزائم پہلے کی طرح ناکام رہیں گے۔

قومی خبریں سے مزید