• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Pakistani Students Wins Cash Prize At Uta Contest
یونیورسٹی آف ٹیکساس آرلنگٹن کے شعبہ بزنس ایڈمسٹریشن کے پاکستانی نژاد امریکی طالب علم راجہ راحیل اختر خانزادہ اور ان کے دوست نے یونیورسٹی آف ٹیکساس آرلنگٹن میں بہترین کاروباری منصوبہ اور پلان تخلیق کرنے پر یونیورسٹی کی جانب سے 10ہزار ڈالر کا انعام جیت لیا۔

فورٹ ورتھ میں قائم بزنس فرم کی جانب سے طالب علموں کومفت مشاورت ،کاروبار کیلئے گائیڈ لائن بھی فراہم کی جائے گی۔ یونیورسٹی آف ٹیکساس آرلنگٹن کے طالب علموں کی کی حوصلہ افزائی کیلئے مقابلے کا انعقاد کیا گیا تھا جس کے تحت مختلف شعبہ جات میں امریکی نوجوان نسل کو کاروباری مواقع کے فروغ ،باہمی تجارت میں وسعت اور نوجوانوں کو خود مختار بنا کر اپنے پائوں پر کھڑا کرنا مقصد تھا ۔

یونیورسٹی کے متعدد طلبا وطالبات نے مقابلے میں حصہ لے کر مختلف شعبہ جات میں بزنس سے متعلق پراجیکٹ پیش کئے،مقابلے کئی رائونڈ ز پر مشتمل تھے جس کے بعد بزنس کے ماہرین نے تمام طالب علموں کے پراجیکٹس اور بزنس پلان سمیت طلبہ و طالبات سے اس ضمن میں پرزنٹیشن بھی لی گئیں تاہم مختلف رائونڈ کے بعد بالاآخر ججز نے راجہ راحیل خان زادہ اور ان کی ٹیم کو اس انعام کا حق دار قرار دیا ۔

راجہ راحیل اور ان کی ٹیم نے ایک بزنس کا ایک ایسا سافٹ وئیر تیار کرنے کا منصوبہ تخلیق کیا ہے جو مستقبل میں امریکا سمیت دنا بھر میں بزنس کی خرید و فروخت میں اہم اور معاون ثابت ہو گا ۔یونیورسٹی کے پروفیسر میتھو کلارک اس پراجیکٹ کے انچارج تھے۔ جیتنے والی ٹیم کو نہ صرف 10ہزارامریکی ڈالرز ملیں گے بلکہ ان کی کمپنی کو آفس سمیت گائیڈ لائن اور مزید سرمایہ کاری بھی فراہم کی جائے گی۔

فورٹ ورتھ میں قائم غیر سرکاری فرم ٹیک فورٹ ورتھ سر انجام دے گی،یہ فرم کاروبار میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ و طالبات کیلئے پر کشش مراعات کی فراہمی ان کو گائیڈ لائن فراہم کرتے ہوئے بزنس کیلئے وسائل اور سرمایہ کاری فراہم کرتی ہے تاکہ نوجوان اپنے خوابوں کی تکمیل کرتے ہوئے مذکورہ فرم 1998ء سے خدمات سر انجام دے رہی ہے جو بہترین منصوبوں کے حامل نوجوانوں کو ان کے پاؤں پر کھڑا کرنے میں ان کی بھر پور مدد کرتی ہے۔

فرم اس طرح کا کاروباری ماحول فراہم کرتی ہے جس کے تحت نوجوان نسل باآسانی اپنے منصوبوں کی تکمیل میں کامیاب ہو جاتے ہیں اور اپنے خوابوں کی تکمیل کو مکمل کر لیتے ہیں۔مزکوہ فرم جو غیر سرکاری فرم ہے جس میں ماہر بزنس اپنی خدمات سر انجام دیتے ہیں اس فرم کی جانب سے اب تک کئی ملین ڈالر کی کمپنیاں پیدا کی جاچکی ہیں جبکہ فرمُ نے اس دوران ایک بلینر کمپنی مارک کیوبن بھی پیدا کی جو اس وقت 2اعشاریہ 7 بلین ڈالر کی کمپنی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں راجہ راحیل خانزادہ کا کہنا تھا کہ ان کا خواب بھی مستقبل میں ایسی ہی بڑی بلئنیرکمپنی کا حصول ہے ، وہ اپنے دوست اکرام خلیل کے ہمراہ کئی مہینوں سے اس منصوبہ پر کام کر رہے تھے۔وہ اپنے آبائی ملک پاکستان اور امریکا دونوں کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں اور اگر وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہاپنی جائے پیدائش یعنی پاکستان میں فلاحی منصوبے شروع کریں گے تاکہ انسانیت کی خدمت کی جا سکے۔
تازہ ترین