• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے اپنے شہریوں کو بھارت کا سفر کرنے سے روک دیا

لاہور(خالد محمود خالد)امریکا نے اپنے شہریوں کو بھارت کا سفر کرنے سے روک دیا ہے اورکہا ہے کہ وہ بھارت کا سفر کرنے سے پہلے اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔

 امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ لیول تھری ٹریول ایڈوائزری میں واضح کیا گیا کہ بھارت میں جرائم، جنسی استحصال اور خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات خطرناک حد تک بڑھ گئے ہیں جن کے منفی اثرات امریکی شہریوں پر بھی آسکتے ہیں۔ 

ایڈوائزری میں مزید کہا گیا کہ امریکی شہری بھارتی مقبوضہ کشمیر میں سفر کرنے سے مکمل طور پر اجتناب کریں۔ خصوصا پاکستان اور بھارت کی سرحد سے کم از کم دس کلومیٹر دور رہیں جہاں پر مسلح تصادم کا بہت خطرہ ہے۔

 امریکی ایڈوائزری میں مزید کہا گیا کہ بھارت میں کورونا کی شدت میں بھی بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے جس سے بچاو کے لئے امریکی شہری بھارت کا سفر کرنے سے پرہیز کریں۔

دنیا بھر سے سے مزید