• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ بارانتخابات،پیپلزلائرزفورم اورانصاف لائرزفورم میں اتحاد

پشاور(جنگ نیوز)پشاورہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات کے سلسلے میں پیپلزلائرزفورم اورانصاف لائرزفورم کامشترکہ اجلاس منعقد ہوا،دونوں پارٹیوں نے ڈسٹرکٹ اورہائیکورٹ کی سطح پراتحادکااعلان کیا،اجلاس میں متفقہ طورپرفیصلہ کیاگیاکہ تحریک انصاف کے ڈسٹرکٹ کورٹ کے امیدواراورہائیکورٹ کی سطح پرسینئرقانون دان محمدمعظم بٹ کوصدارت کے منصب کیلئے سپورٹ کیاجائیگا،اجلاس سے خطاب میں پیپلزلائرزفورم کے گلاب شاہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ ہم مضبوط اورپائیداراتحادکے ساتھ بارکی خدمت اورایک دوسرے کے امیدواروں کوبھرپوراندازمیں سپورٹ کرینگے،انہوں نے اس اتحادکوتاریخی اہمیت کاحامل قراردیااورکہاکہ آئندہ تمام ترتوجہ یوتھ کے بہترین کے مستقبل پرمرکوزکی جائیگی،نوجوانوں اوران کے بعدآنیوالے وکلاء کیلئے بھی سازگارکاروباری ماحول تشکیل دیاجائیگا،انصاف لائرزفورم کے صوبائی صدرسعداللہ خان مروت کاکہناتھاکہ ہائیکورٹ کے صدارتی امیدوارمحمدمعظم بٹ اورڈسٹرکٹ کورٹ میں علی زمان ایڈووکیٹ کی کامیابی کیلئے مشترکہ کوششیں کی جائینگی،انہوں نے کہاکہ باقی نشستوں پرامیدواربھی باہمی مشاورت سے نامزدکئے جائینگے،انصاف لائرزکمیٹی کے چیئرمین اجمل خان نے کہاکہ ہمارامقصد بہترین پیشہ ورانہ ماحول پیداکرناہے،ہم نوجوانوں اوروکلاء کوکام کرتے اوربارکومضبوظ دیکھناچاہتے ہیں تاکہ سائلین کوبہترین سہولیات مہیاکرکے کاروبارماحول کوسازگاربنایاجائے اورججزصاحبان صحیح معنوں میں معاونت فراہم کی جائے،اس موقع پرہائیکورٹ بارکے صدارتی امیدوارمحمدمعظم بٹ نے کہاکہ ہم پے یہ ذمہ داری ہے حکومت،ریاست اورعوام کے مابین پل کاکرداراداکرناہے تاکہ آئین اورقانون میں انصاف کی فراہمی کیلئے جوطریقہ وضع کیاہے اس کوبہترین اندازمیں آگے بڑھایاجائے۔
پشاور سے مزید