• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریمبو، صاحبہ کے بیٹے ہالی ووڈ اداکار قرار

فوٹو، صاحبہ انسٹاگرام
فوٹو، صاحبہ انسٹاگرام 

لالی ووڈ کی معروف جوڑی ریمبو اور صاحبہ کے بیٹوں احسن خان اور زین خان کو ہالی ووڈ اداکاروں سے مشابہہ قرار دیا جانے لگا۔

حال ہی میں ریمبو نے اپنے بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کی تھی جو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی تھی۔


ایک صارف نے کہا کہ پہلے انہوں نے ریمبو اور صاحبہ کے بیٹوں کی تصویر کو دیکھا تو انہیں لگا کہ وہ کسی ہالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنےجارہی ہیں۔

صارف نے  لکھا کہ ’ماشاءاللہ ، لگتا ہی نہیں ہے یہ ان کے بچے ہیں، پہلے میں نے کیپشن بڑھے بغیر سمجھا کہ صاحبہ کسی ہالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے جارہی ہیں لیکن مجھے بعد  میں احساس ہوا کہ یہ تو ان کے بچے ہیں۔‘

صارف کا یہ کمنٹ صاحبہ کو خوب بھایا انہوں نے اس کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ، بیٹوں کو ٹیگ کیا اور لکھا کہ اس کمنٹ نے تو مجھے اپنا دیوانہ بنا لیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید