• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم پاکستان کے کارکن محمد اسلم سپرد خاک

کراچی میں پولیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کارکن کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

اس سے قبل نماز جنازہ کراچی کے علاقے نصیر آباد شاہراہ پاکستان پر ادا کی گئی، نماز جنازہ مولانا جمیل راٹھور نے پڑھائی۔

نمازہ جنازہ میں ایم کیو ایم رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی۔

نماز جنازہ کے موقع پر کراچی کے علاقے واٹر پمپ سے عائشہ منزل جانے اور آنے والی روڈ ٹریفک کے لیے بند کردی گئی تھی۔ 

خیال رہے کہ ایک روز قبل ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں بتایا تھا کہ محمد اسلم وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر ہونے والے مظاہرے میں پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج سے زخمی ہوئے تھے۔

زخمی محمد اسلم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانِ علاج چل بسے۔

قومی خبریں سے مزید