• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس


الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کردیا۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ڈی آئی خان نے وفاقی وزیر کو نوٹس جاری کیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ معلوم ہوا  ہے علی امین گنڈا پور بلدیاتی انتخابات کی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔

 نوٹس کے مطابق وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پر بھی انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر سیاسی سرگرمیوں، انتخابی مہم میں حصہ لینے سے گریز کریں۔

قومی خبریں سے مزید