• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونان: ایتھنز میں برفانی طوفان کے بعد معمولات زندگی بحال، اسکول اور سرکاری دفاتر بدستور بند

یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں برفانی طوفان کے بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے۔ 

ایتھنز سے خبر ایجنسی کے مطابق دارالحکومت میں دکانیں اور مرکزی شاہراہ کھل گئیں، تاہم اسکول اور سرکاری دفاتر بدستور بند ہیں۔

خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ ایتھنز میں برف باری کے پیش نظر منگل اور بدھ کو عام تعطیل تھی۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق یونان کے وزیر توانائی نے کہا ہے کہ گریٹر ایتھنز کے علاقے میں ایک ہزار سے کم گھروں کی بجلی ابھی بحال نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ ایتھنز کے مضافاتی علاقوں میں مسلسل چوتھے روز بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید