• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صارفین نے عنزیلہ عباسی کو سوناکشی سنہا کا ہم شکل قرار دیدیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا صارفین نے تصاویر وائرل ہونے کے بعد سینیئر اداکار شمعون عباسی اور جویریہ عباسی کی صاحبزادی اداکارہ عنزیلہ عباسی کو بولی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا ہم شکل قرار دے دیا۔حال ہی میں عنزیلہ عباسی نے اپنی سالگرہ منائی تو ان کی والدہ اداکارہ جویریہ عباسی نے ان کے ساتھ کھچوائی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں جنم دن کی مبارک باد پیش کی۔ان کی تصاویر کو دیگر سوشل میڈیا پیجز پر بھی شیئر کیا گیا، جہاں لوگوں نے عنزیلہ عباسی کی تصاویر دیکھنے کے بعد انہیں بولی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا ہم شکل قرار دیا۔کئی لوگوں نے نہ صرف عنزیلہ عباسی کو سوناکشی سنہا کا ہم شکل قرار دیا بلکہ ان کے مطابق جویریہ عباسی کی بیٹی کا اسٹائل اور لباس بھی بولی وڈ اداکارہ سے ملتا جلتا ہے۔سوناکشی سنہا سینیئر بولی وڈ اداکار شتروگن سہنا کی بیٹی ہیں اور انہیں ان کے بولڈ انداز کی وجہ سے کافی شہرت بھی حاصل ہے۔عنزیلہ عباسی نے چند سال قبل اداکاری کا آغاز کیا تھا، وہ شمعون اور جویریہ عباسی کی اکلوتی بیٹی ہیں۔

دل لگی سے مزید