• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم فرنچائز جیمز بانڈ کے اگلے حصے کیلئے پہلی بار سیاہ فام اداکار کے نام پر غور

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)ہولی وڈ کی مقبول جاسوس فلم فرنچائز ʼجیمز بانڈ کے اگلے حصے کے لیے پہلی بار کسی سیاہ فام اداکار کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔میکرز فلم کے اگلے حصے میں ʼدی سوسائیڈ اسکواڈ سے شہرت پانے والے اداکار ادریس ایلبا کو ʼ007ʼ کا کردار ادا کرنے کیلئے کاسٹ کر سکتے ہیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو 49 سالہ ادریس ایلبا فرنچائز کے لیے ʼبانڈ کا کردار ادا کرنے والے 7ویں اداکار بن جائیں گے۔فرنچائز کی پروڈیوسر باربرا بروکولی اور مائیکل جی ولسن نے ایک حالیہ انٹرویو میں اس بات کا اشارہ بھی دیا ہے۔ادریس ایلبا کے علاوہ، ٹام ہارڈی، رچرڈ میڈن، سیلین مرفی، لاشانہ لنچ، ہنری کیول، ٹام ہلڈلسٹن، اور سیم ہیوگن بھی سیکوئل میں MI6 ایجنٹ کا کردار ادا کرنےکیلئےسامنے آئے ہیں۔ تاہم فلم کے اگلے حصے کے لیے باضابطہ کاسٹنگ کا عمل ابھی شروع نہیں ہوا۔فرنچائز کا آخری حصہ ʼجیمز بانڈ: نو ٹائم ٹو ڈائی 30 ستمبر 2021 کو ریلیز ہوا۔ جس میں ڈینیئل کریگ بانڈ کے کردار میں نظر آئے۔ یہ ʼجیمز بانڈ فرنچائز کی 25ویں فلم تھی۔ ڈینیئل کریگ 2006 سے جیمز بانڈکا کردار ادا کر رہے ہیں ۔

دل لگی سے مزید