• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرانشاہ، IED دھماکے میں ایف سی اہلکار شہید، 2 زخمی

میرانشاہ( نمائندہ جنگ)دوسلی میں آئی ای ڈی دھماکے میں ایک ایف سی اہلکار شہید ، دوجوان زخمی ہوگئے ۔

حکام کے مطابق تحصیل دوسلی کے علاقے اسدخیل میں سکیورٹی فورسز گشت کے دوران آئی ای ڈی دھماکہ ہوا ۔ جس کے نتیجے میں ایف سی اہلکار سپاہی سہراب شہید ہوگئے ۔جبکہ سپاہی رضوان اور لانس نائیک قیوم شدید زخمی ہوگئے ۔ جن کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر لیا اور سرچ آپریشن شروع کیا ۔

دریں اثناہنگو سےنمائندہ جنگ کے مطابقٹل میں گیس فیلڈ پر مسلح شر پسندوں کا حملہ، فائرنگ سے ایک سکیورٹی گارڈ جاں بحق، ایک زخمی۔ گیس فیلڈ پر مامور سکیورٹی گارڈ جاں بحق ،فائرنگ سے زخمی دوسرا سیکورٹی گارڈتاحال لا پتہ ، تلاش جاری ،شر پسند کارروائی کے بعد فرار ، ٹل سکائوٹس اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف علاقوں کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا، پولیس اور سیکورٹی اداروں نے موقعہ پر پہنچ کر حالات پر قابو پا لیا۔ شر پسند کارروائی کے بعد فرار۔

تفصیلات کے مطابق ضلع ہنگو کے تحصیل ٹل میں کرک اور بنوں کے بارڈر لائن پر گیس کا ایک پراجیکٹ جاری ہے جہاں پرنا معلوم شر پسندوں نے اچانک حملہ کر کے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے گیس فیلڈ پر مامور ایک سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا جبکہ فائرنگ سے ایک سیکورٹی گارڈ زخمی ہوا جو تاحال لا پتہ ہے۔

پولیس کے مطابق لاپتہ زخمی سیکورٹی گارڈ کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق اطلاع ملنے کے بعد ٹل سکائوٹس اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی لیکن نا معلوم شرپسند فائرنگ کر کے فرار ہو گئے تھے تا ہم ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف علاقوں کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید