• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراد علی شاہ ایم کیو ایم کارکن اسلم اور ایم پی اے صداقت کے گھر پہنچ گئے


کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ جمعرات کی شب نیو کراچی میں ایم کیو ایم کارکن اسلم اور ایم پی اے صداقت کے گھر پہنچ گئے ۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے اسلم کے ورثاء سے تعزیت کی۔

اس موقع پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اسلم کے انتقال پر اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ فیملی جس طرح کی بھی انکوائری چاہتی ہے وہ کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اہل خانہ کے ساتھ دعائے مغفرت بھی کی. دریں اثنا وزیراعلیٰ سندھ سید مراد شاہ کی اورنگی میں ایم کیو ایم کے ایم پی اے صداقت کے گھر بھی گئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صداقت کی عیادت کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مجھے واقعے پر بہت افسوس ہے۔میں نے واقعے پر تحقیقات کی حکم دیا ہے -

اس جو بھی ملوث ہوا اس کے خلاف کاروائی ہوگی۔وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ ایم پی اے صداقت میرا چھوٹا بھائی ہے۔اُس وقت ایم پی اے علی خورشیدی بھی موجود تھے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سیاسی رہنما ہونے کی حیثیت سے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ امن و امان کا خیال رکھیں۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نے لسانیات یا نفرت کی سیاست کو ہر صورت ختم کرنا ہے۔

اہم خبریں سے مزید