• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقار ذکاء کو مزید ہراساں کرنے سے روک دیا گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے ڈیجیٹل کرپیٹو کرنسی کیس کے مدعی کو ہراساں کرنے سے ایف آئی اے کو مزید روکتے ہوئے وقار زکا کوحکم دیا ہے کہ تفتیش میں تعاون کریں۔جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو کرپٹو کرنسی کیس کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے وقار زکا کے خلاف انکوائری سے متعلق تحریری جواب جمع کرادیا۔ جواب میں کہا گیا کہ وقار زکار کے خلاف انکوائری جاری ہے۔ وقار زکا سوشل میڈیا پر مسلسل ایف آئی اے کے خلاف ویڈیوز اپلوڈ کررہے ہیں وقار زکا ایف آئی اے، وزیر اعظم اور اسٹیٹ بنک کے خلاف بھی سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپلوڈ کررہے ہیں۔ وزیراعظم اور دیگر کے اداروں کے خلاف وقار زکا توہین آمیز مواد اپلوڈ کررہے ہیں۔ درخواست گزار نے بتایا کہ ایف آئی اے وقار زکا کے گھر پر چھاپے مار رہا ہے۔ وقار زکا اور ان کے والد کے بنک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے ہیں۔ درخوست گزار نے یقین دہانی کرائی کہ اب وقار زکا کسی اور شخصیت کے خلاف سوشل میڈیا پر مواد اپلوڈ نہیں کریں گے۔ ایف آئی اے وقار زکا اور ان کی فیملی کو حراساں کررہا ہے۔ عدالت نے وقار زکا کو انکوائری میں تعاون کرنے کی ہدایت کردی۔

ملک بھر سے سے مزید