• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ تعلیم میں استقبالیہ تقاریب اور تحائف پر پابندی عائد

کراچی( سید محمد عسکری)سکریٹری سندھ اسکول ایجوکیشن غلام اکبر لغاری جو سخت احکامات اور اقدامات کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ویلکم پارٹی( استقبالیہ تقریب) سے متعلق گشتی مراسلہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق محکمہ تعلیم میں اب خوش آمدید تقریب کی اجازت نہیں ہوگی مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ نئے ڈائریکٹرز، ضلعی تعلیمی افسران، تعلقہ افسران اور ہیڈ ماسٹرز اور ہیڈ مسٹریز کے اعزاز میں خوش آمدید تقریب منعقد کی جارہی ہیں جو وقت، پیسے، قوت اور وسائل کا ضیاع ہے۔ چناں چہ اب محکمہ اسکول ایجوکیشن میں افسران کے لیے مزید کوئی خوش آمدید تقریب نہیں ہوگی اور نہ ہی اجرک اور تحائف دئیے جائیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید