• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹر فار ایکسیلنس ان جرنلزم آئی بی اے کے ڈائریکٹر کے لئے تین امیدواروں کا انتخاب

کراچی(سید محمد عسکری) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی (آئی بی اے) کے سینٹر فارایکسیلنس ان جرنلزم کے ڈائریکٹر کے عہدے کے لئے تین خاتون امیدواروں کا انتخاب کرلیا گیا ہے جن میں ناجیہ اشعر، مونا خان اور امبر رحیم شمسی شامل ہیں۔ سینٹر فار ایکسیلنس ان جرنلزم کے ڈائریکٹر کے عہدے کے لئے 70 درخواستیں موصول ہوئی تھیں ان درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد 15 امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا گیا اور میرٹ پر انتخاب کے لیے ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی بی اے ڈاکٹر اکبر زیدی کی جانب سے باقاعدہ کمیٹی بنائی گئی جس میں سینئر صحافی مظہر عباس، ڈین آف اکنامکس اینڈ سوشل سائنسز ڈاکٹر عاصمہ حیدر اور دو فیکلٹی کے ارکان شامل تھے۔ کمیٹی نے 15 امیدواروں کے انٹرویوز کر کے تین امیدواروں کا انتخاب کیا۔ بعدازاں ان تینوں امیدواروں کو حتمی انتخاب کے لیے بورڈ آف گورنرز کی قائم کردہ سلیکشن کمیٹی کے سامنے بھی پیش کردیا گیا ہے توقع ہے کہ آئندہ چند روز میں سینٹر فار ایکسیلنس ان جرنلزم کے نئے ڈائریکٹر کی منظوری دیدی جائے گی۔ یاد رہے کہ سینٹر فار ایکسیلنس ان جرنلزم کے ڈائریکٹر کمال صدیقی گزشتہ برس ماہ 15 ستمبر کو مستعفی ہوگئے تھے۔ ان کے طویل عرصے سے انتظامیہ کے ساتھ اختلافات چل رہے تھے ان کی تقرری سابق ڈائریکٹر آئی بی اے عشرت حسین کے دور میں ہوئی تھی-

ملک بھر سے سے مزید