• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل7 :20 منٹ کی افتتاحی تقریب پر خرچہ کتنا آیا؟


ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) سیزن 7 کی 20 منٹ کی افتتاحی تقریب پر ڈھائی کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق مختصر افتتاحی تقریب میں کرکٹ کی تاریخ بتائی گئی، عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے صرف آفیشل سانگ پر پرفارمنس دی جبکہ آتش بازی، اسٹیج اور دلکش لائٹنگ بھی کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی ورچوئل افتتاحی تقریب پر 20 کروڑ سے زائد خرچ ہوئے تھے، 2021ء کی افتتاحی تقریب کا کچھ حصہ استنبول میں بھی ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ 2021ء کی ورچوئل افتتاحی تقریب ٹیلی وژن پر ریکارڈ شدہ دکھائی گئی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید