• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزدار کی وزیر اعظم کو اہم صوبائی امور پر بریفنگ

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی لاہور میں ملاقات
وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی لاہور میں ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں ملاقات کی اور انہیں اہم صوبائی امور پر بریفنگ دی، عثمان بزدار نے وزیراعظم کو پنجاب میں امن و امان کی صورت حال اور انارکلی واقعہ کی تحقیقات میں پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔

ایوان وزیراعلیٰ میں ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں، مختلف محکموں میں اصلاحات، نیا پاکستان صحت کارڈ کی تقسیم اور مختلف شعبوں میں قانون سازی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب میں تحصیل کی سطح پر ریسکیو سروس کا آغاز کر دیا ہے، ریسکیو ایئر ایمبولینس سروس بھی شروع کرنے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے ایئر ایمبولنس منصوبے اور پنجاب حکومت کی عوامی ریلیف کے شعبوں میں کارکردگی کو قابل تعریف قرار دیا۔

عمران خان نے ہدایت کی کہ آنے والے دنوں میں حکومتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید