• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان وزیر قانون پنجاب راجا بشارت کی کارکردگی کے معترف

وزیراعظم عمران خان نے وزیر قانون پنجاب راجا بشارت کی کارکردگی کی تعریف کردی۔

وزیراعظم عمران خان سے دورہ لاہور کے دوران صوبائی وزیر قانون نے ملاقات کی اور صوبے میں قانون سازی پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر راجا بشارت کی کارکردگی کی وزیراعظم نے خوب تعریف کی اور انہیں بلدیاتی انتخابات کے جلد انعقاد کے لیے قانون سازی مکمل کرنے کی ہدایت بھی دی۔

عمران خان نے صوبائی وزیر قانون سے کہا کہ مقدمات کا التوا ختم کرنے کے لیے بھی ضروری قانون سازی کی جائے۔

وزیراعظم نے اس دوران قابضین سے زمین واگزار کرانے اور مثالی ریکوری کی کوششیں قابل ستائش قرار دیں۔

قومی خبریں سے مزید