• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کا کے ٹی بندر میں ڈوبنے والے ماہی گیروں کی مالی امداد کا اعلان


وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کیٹی بندر میں ڈوبنے والےماہی گیروں کے ورثاء کی مالی امداد کا اعلان کردیا، ماہی گیروں کے لواحقین کے لئے فی کس ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مراد علی شاہ نے مالی امداد کا اعلان ایم پی اے علی حسن زرداری کی سفارش پر کیا۔

 ترجمان وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ 22 جنوری کو کے ٹی بندر کے قریب ماہی گیروں کی 3 کشتیاں ڈوب گئی تھیں، ڈوبنے والی کشتیوں میں 46 ماہی گیر سوار تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، پاکستان نیوی اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے 34 ماہی گیروں کو بچایا جبکہ 12لاپتہ ماہی گیروں میں سے 9 ماہی گیروں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

 ترجمان وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ابھی تک دیگر 3 ماہی گیروں کو تلاش کر ہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید