• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعا منگی کیس، ملزم کا فرار ہونا پولیس اہلکاروں سے ’’ڈیل‘‘ کا نتیجہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)دعا منگی کیس کے مرکزی ملزم کے فرار ہونے کی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم کو پولیس اہلکار قیدیوں کی وین میں نہیں بلکہ پرائیویٹ گاڑی میں لائے تھے.

پولیس اہلکاروں کی ملزم سے ’’ڈیل‘‘ کابھانڈا طارق روڈ کے شاپنگ مال کی سی سی ٹی وی فوٹیج نے پھوڑ دیا۔

پولیس اہلکار ملزم زوہیب قریشی کو شاپنگ کیلئے قیدیوں کی وین کے بجائے پرائیویٹ گاڑی میں طارق روڈ جوتے دلانے لے گئے جہاں سے وہ با آسانی فرار ہوگیا،ملزم کے فرار کا مقدمہ فیروز آباد میں درج کرلیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید