• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہاجر نوجوانوں سے قوم کی امیدیں وابستہ ہیں، آفاق احمد

کراچی(اسٹاف رپور ٹر) چیئر مین آفاق احمد نے ضلع وسطی کی تنظیمی کمیٹیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہاجر نوجوانوں سے قوم کی امیدیں وابسطہ ہیں،مہاجر نوجوان اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرکے نہ صرف اپنے خاندان بلکہ پوری قوم کا سہارا بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روزگار اور حصول علمء کیلئے مہاجر نوجوانوں کو بغیر کسی وجہ راتوں کو جاگنے اور صبح دیر تک سونے جیسی عادتوں کو بدلنا ہوگا۔آفاق احمد نے کہا کہ جو انسان اپنی بے کار کی خواہشات قربان نہیں کر سکتا اس کیلئے کامیابی کی سیڑھی چڑھنا ممکن نہیں ہوتا۔ آفاق احمد نے تنظیمی کمیٹیوں کو ہدایت کی کہ وہ دلائل سے مہا جر نوجوانوں کو قائل کریں کہ وہ چائے کے ہوٹلو ں پر اپنا وقت اور پیسہ ضائع کرنے کے بجائے اپنے وقت اور صلاحیتیوں کو اپنے خاندان اور قوم کے بہتر مستقبل کیلئے استعمال کریں۔

اہم خبریں سے مزید