• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن عوام نہیں کسی اشارے کے انتظار میں رہتی ہے، تجزیہ کار

کراچی ( ٹی وی رپورٹ) تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے اکثریت کے باوجود سینیٹ میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پاس ہونے دیا، اپوزیشن عوام کیلئے نہیں کسی اشارے کے انتظار میں رہتی ہے، اتنے اہم دن یوسف رضا گیلانی کیوں سینیٹ سے غیرحاضر رہے اور عمر کانسی کیوں ایوان سے نکل گئے.

سپریم کورٹ بار نے تاحیات نااہلی کے قانون میں ترمیم کیلئے درخواست بہت تاخیر سے دی ہے اسی لیے اس کے سیاسی مضمرات نظر آتے ہیں، تاحیات نااہلی کے قانون میں ترمیم کرنی ہے توا س کا اطلاق نواز شریف اور جہانگیر ترین کے مقدمات پر نہیں ہونا چاہئے۔

مظہر عباس، بینظیر شاہ، حفیظ اللہ نیازی اور ارشاد بھٹی نے ان خیالات کا اظہار جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اہم خبریں سے مزید