• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکیورٹی فورسز کا ڈوسالی میں آپریشن، دہشت گرد ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد مبین عرف مجروح مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

مارا گیا دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھا، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان میں بھی ملوث تھا۔

قومی خبریں سے مزید