• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگو میں دو آبہ کے مرکزی بازار میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے 2 ٹریفک پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل ٹل کے علاقہ دوآبہ مرکزی بازار میں پیش آیا جب موٹر سائیکل پر سوار دومسلح افراد نے فائرنگ کرکے ڈیوٹی پر تعینات دو ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

فائرنگ کے بعد حملہ آورموقع سے فرارہوگئے جبکہ پولیس کی اضافی نفری نے موقع پر پہنچ کرلاشیں اسپتال منتقل کیں ۔

حملہ آوروں کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔


قومی خبریں سے مزید