• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوکت ترین کی زیر صدارت ایکنک اجلاس، بڑے منصوبے منظور


وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا، جس میں پنجاب میں 4 بڑی سڑکوں کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق ایکنک اجلاس میں پنجاب کی 130 ارب روپے سے بننے والی 4 بڑی سڑکوں کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق کمالیہ سے شورکوٹ، چوک اعظم سے لیہ، حاصل پور سے بھاولنگر اور وہاڑی، پاکپتن دیپالپور سڑک کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں شورکوٹ تاجھنگ سڑک کی تعمیر کی منظوری بھی دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق اس موقع پر جنوبی پنجاب کی 16 تحصیلوں کے دیہی علاقوں کے لیے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے منظور کیے گئے، جن پر 96 ارب روپے لاگت آئے گی۔

ایکنک اجلاس میں کراچی کو پانی فراہمی کامنصوبہ کے فور منظور کرلیا، جس پر 126 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔

اعلامیے کے مطابق اکتوبر 2023  تک کراچی کو 26 کروڑ گیلن پانی کی فراہمی شروع ہوجائے گی۔

قومی خبریں سے مزید