• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبعلم اغوا و قتل کیس: تقریباً 13 سال بعد ملزمان کو سزائے موت

انسداد دہشت گردی عدالت نے طالب علم کے اغوا اور قتل کیس میں 2 ملزمان کا سزائے موت سنادی۔

کراچی میں اے ٹی سی کورٹ میں نویں جماعت کے طالب علم کے اغوا اور قتل کیس کا فیصلہ سنایا گیا۔

عدالت نے طالب علم کے اغوا اور قتل کے 2009 کے واقعے میں دونوں ملزمان کو 2، 2 مرتبہ سزائے موت سنادی ہے۔

عدالت نے مجرمان پر 2، 2 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا اور انہیں غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 7،7 سال قید کی سزا بھی دی۔

اے ٹی سی نے طالب علم کے اغو ا اور قتل کے مجرمان کی جائیدادیں بھی ضبط کرنے کا حکم دیا۔

اپنے فیصلے میں عدالت نے بہترین کارکردگی پر تفتیشی افسران کو تعریفی اسناد دینے کی بھی ہدایت کی۔

پولیس کے مطابق 7 مئی 2009ء کو 18 سالہ شعیب کو اغوا کیا گیا تھا، ملزمان نے مدعی مقدمہ سے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا جبکہ مغوی کی لاش 15 مئی کو لیاری ندی سے ملی تھی۔

قومی خبریں سے مزید