• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتاح اسماعیل نے اپنے سے بھی زیادہ کنجوس کا نام بتادیا

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے انکشاف کیا ہے کہ کبھی کبھار باتھ روم میں گانا گاتا ہوں، 5 سال گانا سیکھا پھر بھی نہیں سیکھا۔

مفتاح اسماعیل نے انکشاف کیا کہ میں کنجوس ہوں لیکن شاہد خاقان عباسی مجھ سے بھی زیادہ کنجوس ہیں، اس میں کوئی شک نہیں ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جشن کرکٹ ‘ گفتگو کے دوران مفتاح اسماعیل نے500 کی دوڑ میں سب سے آگے نکل گئے۔

مفتاح اسماعیل نے گزشتہ روز 437 کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہنے والی آمنہ الیاس کو بھی پیچھے چھوڑدیا اور 440 کا ہندسہ عبور کرلیا۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ50 فیصد پاکستانی سمجھتے ہیں کہ اگلا وزیراعظم شہباز شریف کے بجائے مریم نواز کو ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کھاتا ہے تو لگتا بھی ہے والا مقولہ درست نہیں کیونکہ ن لیگی قائد صرف لگاتا ہے اب تو یہ ثابت ہوگیا ہے۔

سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ 65 فیصد لوگوں کو لگتا ہوگا وہ اچھے باتھ روم سنگر ہیں، ن لیگ میں شریف فیملی کے علاوہ مصدق ملک بھی بہت اچھا گانا گاتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ جس ٹیم میں محمد رضوان ہوگا، اسے سپورٹ کروں گا، وکٹ کیپر بیٹر آج کل میرا فیورٹ کھلاڑی ہے۔

قومی خبریں سے مزید