محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر شہر قائد کراچی میں تیز، سرد اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا الرٹ جاری کردیا۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں 3 اور 4 فروری کو سردی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ آئندہ دو روز کے دوران تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موسم سرد اور گرد آلود ہوسکتا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق ایران اور بلوچستان کے درمیان ہوا کا زائد دباؤ موجود ہے، شمال مغرب سے 27 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار ہوائیں چل سکتی ہیں۔
سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ہوا کے زائد دباؤ کے باعث تیز ہوائیں شہر میں چل سکتی ہیں، مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل شام یارات ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں پر اثر انداز ہوگا۔