• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج کا دن ہماری کامیابی، سجدہ شکر کا ہے، خالد مقبول

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما خالدمقبول صدیقی کاکہنا ہے کہ آج کا دن ہماری کامیابی، سجدہ شکر کا دن ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ سندھ میں بسنے والے ہر شہری کے لیے ہے۔

سپریم کورٹ کے سندھ حکومت کو مقامی حکومتوں کے ساتھ ہم آہنگی اور اچھا ورکنگ ریلیشن رکھنے کی پابند کرنے سے متعلق فیصلے کے بعد ایم کیوایم پاکستان نے کارکنوں کو بہادر آباد مرکز طلب کرلیا۔

خالدمقبول صدیقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ عدالت نے فیصلہ کر دیا، عمل درآمد کے لیے عوام کو مجبور نہ کریں، ایم کیو ایم کی ماؤں اور بہنوں نے اپنے حق کے لیے ڈنڈے کھائے۔

اس موقع پر سینٹر فیصل سبزواری نے کہا کہ این ایف سی پر پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی جھوٹ بول رہے ہیں، 29 اگست 2016ء کو قانون اسمبلی میں پیش ہوتے ہی ہم نےمخالفت کی اور کورٹ گئے۔

فیصل سبزواری کا کہنا تھاکہ کنور نوید نے سندھ ہائی کورٹ میں اس فیصلے پر عملدرآمد کے لئے رجوع کیا۔

ایم کیو ایم رہنما اور سابق میئر وسیم اختر نے کہاکہ ساری ڈسٹرکٹ کونسلز مبارکباد کی مستحق ہیں۔

قومی خبریں سے مزید