• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا افغانستان کو 50 کروڑ کی ادویات فراہم کرنے کا فیصلہ

پاکستان نے افغانستان کو 50 کروڑ کی دوائیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق افغان حکومت نے پاکستان سے دواؤں کی فراہمی کی درخواست کی تھی، جس پر انہیں 50 کروڑ کی دوائیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق افغان حکومت نے پاکستان کو درکار ادویات کی فہرست فراہم کردی ہے، پڑوسی ملک کو دل، معدہ، جگر اور بلڈ پریشر کی ادویات فراہم کی جائیں گی۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق افغانستان کو پاکستان سے نفسیاتی امراض، جان بچانے والی ادویات بھی فراہم کی جائیں گی، پڑوسی ملک کے لئے ادویات کی خریداری پمز اسپتال کرے گا۔

قومی خبریں سے مزید