• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا کے مزید 1493نئے کیسز رپورٹ، 11 مریضوں کا انتقال

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس اور اومی کرون کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے مزید 1493نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 11 افراد انتقال کرگئے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 14848نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں کورونا وائرس کے مزید 1493نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اومی کرون کے 48 نمونوں کی جانچ کی گئی اور 48 نمونوں میں سے اومی کرون کے 46 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید11 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 7840 ہوچکی ہے۔ آج مزید 1080مریض صحتیاب ہوئے ہیں، اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 488912 ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اب تک کورونا وائرس کے 7592657 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور 542165 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ اس وقت 45413 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 44925 گھروں میں،41 آئسولیشن سینٹرز میں اور 447 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور 407 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ 30 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ صوبے کے 1493نئے کیسز میں سے887 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 263، ضلع جنوبی 199، ملیر 168، ضلع وسطی131، کورنگی 65 اور ضلع غربی سے 61 نئے کیسز سامنے آئے۔ 

دیگر اضلاع میں حیدر آباد 148، دادو 61، نوشہرو فیروز اور ٹنڈو محمد خان 39-39، ٹنڈو الہیار 37، تھر پارکر 31، ٹھٹھہ 30، سانگھڑ 27، شہید بے نظیر آباد 21، میرپورخاص اور عمر کوٹ 17-17، سجاول 16، بدین اور کشمور 15- 15،جامشورو اور خیرپور 14-14، مٹیاری اور سکھر 13-13، گھوٹکی 11، جیکب آباد 7، شکار پور6،  قمبر اور لاڑکانہ سے 1-1 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 89246 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہیں اور اب تک 34618494 افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید