• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کیسز میں اضافہ، کوٹلی کے تعلیمی ادارے بند

کوٹلی آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی شرح 19 فیصد تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کوٹلی میں تمام تعلیمی ادارے آج سے 9 فروری تک بند رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

طلبا میں کورونا مثبت آنے پر جمرود کے دو سرکاری کالجز 7 روز کے لیے بند کردیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 1493نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 11 افراد انتقال کرگئے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 14848نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں کورونا وائرس کے مزید 1493نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں اومی کرون کے 48 نمونوں کی جانچ کی گئی اور 48 نمونوں میں سے اومی کرون کے 46 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

قومی خبریں سے مزید