• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان میرے پسندیدہ کھلاڑی تھے، قمر زمان کائرہ

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان میرے پسندیدہ کھلاڑی تھے مگر سیاست میں آنے کے بعد عمران خان نے سارے خواب توڑ دیے۔

جیو نیوز کے پروگرام جشنِ کرکٹ میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو پنجاب میں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔

دلاور خان گروپ کے دھوکے سے متعلق سوال پر قمر زمان کائرہ بولے اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔

اسی پروگرام میں اداکارہ ایشل فیاض نے کہا کہ نواز شریف عمران خان سے زیادہ اچھے لیڈر ہیں، مریم نواز آفر بھی کریں تو سیاست میں نہیں آؤں گی۔

واضح رہے کہ جیو نیوز کے پروگرام جشنِ کرکٹ میں میزبان شہزاد اقبال کے ساتھ پی ایس ایل کے دلچسپ اور سنسنی خیز میچز پر کرکٹ ایکسپرٹ انضمام الحق، سکندر بخت اور شعیب اختر تبصرے کرتے ہیں۔ یہ پروگرام روزانہ رات 11 بجے صرف جیو نیوز پر پیش کیا جاتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید