• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ تیار کرنیوالے ڈاکٹر پر پریانکا چوپڑا کے الزامات کا انکشاف

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ تیار کرنے والے ڈاکٹر پر بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے الزامات لگانے کا انکشاف ہوا۔سابق وزیر اعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ بھارتی نژاد امریکی ڈاکٹرفیاض شال نے تیار کی اور ان کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ2011میں ڈاکٹر فیاض شال پر بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے الزامات لگائے تھے۔پریانکاچوپڑا نے ڈاکٹرفیاض شال پر دوران پرواز جہازمیں بدتمیزی کاالزام لگایا تھا جبکہ یہ بھی الزام لگایا تھا ڈاکٹر فیاض شال نشے میں تھے۔ انہوں نے بڑے نام لیکر دھمکیاں دینے کا بھی الزام لگایا تھا جبکہ ڈاکٹر فیاض شال کا کہنا تھا کہ پریانکا کو جہاز میں فون کے استعمال سے روکا تھا۔

دل لگی سے مزید