• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب رینجرز نے TLP دھرنے میں سیکیورٹی ڈیوٹی کے اخراجات مانگ لیے

پنجاب رینجرز نے گوجرانوالہ انتظامیہ سے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے لانگ مارچ اور وزیر آباد میں دھرنے کے معاملے پر سیکیورٹی ڈیوٹی کے اخراجات مانگ لیے ہیں۔

پنجاب رینجرز کی جانب سے اخراجات کی مد میں بھجوایا گیا 92 لاکھ روپے کا بل ڈپٹی کمشنر کو موصول ہو گیا ہے، بل کے متن کے مطابق رینجرز کی 19 کمپنیوں کو سیکیورٹی ڈیوٹی کیلئے وزیرآباد بھجوایا گیا تھا۔

بل کے متن میں تحریر ہے کہ رینجرز کمپنیاں رحیم یار خان، بہاولپور اور لاہور کے علاوہ منڈی بہاؤ الدین، سیالکوٹ سے وزیرآباد پہنچیں۔

بل میں نشاندہی کیے گئے اخراجات میں پرائیویٹ بسوں کے کرائے، گاڑیوں کے ڈیزل اور مرمت کے حساب کتاب شامل ہیں۔

دوسری جانب اے ڈی سی فنانس نے بل پر اعتراضات لگا کر معاملہ محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوا دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید